ستمبر میں بھی ملک میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی

موسم کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات نے جولائی اور اگست کی طرح ستمبر میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں مہینے (ستمبر 2022) میں موسم کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ستمبر کے دوران بھی ‘لا نینا’ موسمی رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے تحت رواں ماہ بھی مختلف علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ جبکہ کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے معمولی زیادہ اور گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول کی بارش ہو سکتی ہے۔

ستمبر میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں سیلابی صورت حال پیدا کر سکتی ہے لیکن اس کا امکان بہت کم ہے۔

بارشوں کے باعث ستمبر میں کاشتکاری اور بجلی کے شعبوں کے لیے وافر پانی دستیاب ہوگا اور اس سے خریف کی فصلوں پر اچھا اثر پڑے گا۔

Rain and Flood

Monsoon Rain

Pakistan flood 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div
Irfan Ahmed3322 Sep 02, 2022 07:43pm
Ya Rhman

تبولا

Tabool ads will show in this div