دو سال بعد واپسی پر خوش ہوں ، اداکارہ اقرا عزیز

دو سال شوٹنگ کو مس کیا لیکن ان دو برسوں میں ملنے والی خوشی ان سب سے زیادہ تھی ، اقرا عزیز
<p>Facebook</p>

Facebook

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز آج کل اپنے شوہر یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈر مسٹری سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اقرا کے بیٹے کبیرحسین کی پیدائش کے بعد ایک تھی لیلیٰ ان کا پہلا پراجیکٹ ہے ۔

سما ڈیجٹل کو خصوصی انٹرویو میں پاکستانی ایکٹریس اقراعزیز نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ دو سال بعد ڈراموں میں ان کی واپسی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دو برسوں میں شوٹنگ کے ماحول کو یاد ضرور کیا مگر اللہ نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا اور یہ خوشی اس ماحول کو مس کرنے سے کہیں زیادہ تھی ۔

اقراعزیز بطورماں

اقرا کا کہنا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی میں بہت فرق آجاتا ہے ۔ اس سے پہلے آپ آزاد ہوتے ہیں ، لیکن والدہ بننے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ، بچے کے بعد زندگی میں بہت تبدیلی آتی ہے ۔ وہ خواتین جو جو کام کرتیں ہیں ان کو کام کے ساتھ بطورماں کے فرائض بھی انجام دینے ہوتے ہیں ۔ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ وہ اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ دو برس بعد جب وہ کام پر دوبارہ آئیں، تو ان کے بیٹے کا خیال ان کی والدہ اور یاسر حسین کی بہن یعنی ان کے بیٹے کی پھوپھو رکھتیں ہیں ۔

یاسر حسین بطورہدایت کار

اقرا عزیز یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈر سیزیز میں مرکزی کردارادا کریں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے ۔ یاسر ان کے شوہر ہیں اسی لئے اچھا لگ رہا ہے ۔ شاید وہ دوسروں کے لئے سخت ہدایت کار ہوں لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔ وہ پرفیکٹ کام کرتے ہیں اوراپنی ٹیم سے بھی یہی امید کرتے ہیں کہ وہ بھی اچھا کام کرے ۔

ایک تھی لیلیٰ میں اقرا کا کردار

ڈرامے میں ان کے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تو اس کردار کے بارے میں تو نہیں بتا سکتیں ہیں لیکن وہ یہی کہیں گی کہ وہ ایک مشکوک کردار کو ادا کررہی ہیں ، جو گرے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دو برس بعد کوئی پراجیکٹ کر ہی ہیں ۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اس یہ پراجیکٹ بہت منفرد اور الگ ہے ۔ ایک تھی لیلیٰ میں اپنے کردار کے حوالے سے وہ یہی بتا سکتی ہیں کہ جب یہ سیریز ختم ہوگی تو لوگوں کے پاس گفتگو کرنے کو بہت کچھ ہوگا ۔ کچھ اسے صحیح اور کچھ اسے غلط کہیں گے ۔

اقراعزیز کا اپنا پسندیدہ کردار

اقرا کا کہنا تھا کہ خود وہ اپنے ڈرامے رانجھا رانجھا کردی کو بہت پسند کرتیں ہیں ۔ یہ ڈرامہ بھی فائزہ افتخار نے ہی تحریر کیا تھا جبکہ ان کا موجودہ پراجیکٹ ایک تھی لیلیٰ کو بھی فائرہ افتخار نے ہی لکھا ہے ۔ رانجھا رانجھا کردی میں اقرا نے نوری کا کردار ادا کیا ۔ اقرا کا کہنا تھا کہ رقیب سے بھی ان کا بہترین پراجیکٹ تھا کیونکہ اس ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا گزرا ۔

اقرا عزیز اورسوشل میڈیا

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے سوشل میڈیا کو کم وقت دیتں ہیں ۔ تاہم اس کے باوجودہ بھی اگر چوبیس گھنٹے میں سے نیند کے اوقات نکال دیں جائیں تو بھی تو دو سے تین گھنٹے سوشل میڈیا پر گزار دیتیں ہیں ۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یاسر سے انہوں نے یہ بات سیکھی ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ keyboard warrior ہیں ۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کسی کو بھی کچھ بھی کہنے کا حق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بات کہنا اہم نہیں تو انہیں نظر انداز کریں جواب دینے کی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ ہم سو لوگوں میں سے ہرایک کو جواب نہیں دے سکتے ہیں ۔ ہاں تنقید برائے اصلاح اچھا ہے ، ہمیں بھی اسے بہتر ہونے کا موقع ملتا ہے لیکن ہم ہرایک سے تفصیل سے بات نہیں کر سکتے ہیں۔

کراچی برنس روڈ سے جڑی یادیں

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن کراچی کے علاقے برنس روڈ میں گزرا ہے ۔ یہاں مارٹن کوراٹرز میں ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی ہے تو یہاں بار باران کی یہی فرمائش کرتی ہوں کہ یہ کھانا کھانا ہے ، وہ کھانا کھاناہے ۔ کیونکہ بزنس روڈ تو کھانے پینے کا مرکز ہے ۔ اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ اولڈ کراچی کی اس شہر والوں کے لئے بہت اہمیت ہے کیونکہ یہی اصل شہر کی پہچان ہے ۔

شوبز

Pakistani drama

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div