سیلاب میں ڈوب گیا پاکستان، مگر جلسوں میں مگن عمران خان

قوم کو بحران کی فکر، عمران خان کو جلسوں کی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ملک بھر میں کروڑوں افراد تباہ کن سیلاب ( Flood 2022 ) کا شکار ہوگئے اور پوری قوم امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے مگر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان ( Imran Khan) سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔

ملک میں ایک جانب حکومت، افواج ، امدادی ادارے، این جی اوز سب متاثرین کا دکھ درد بانٹ رہے ہیں۔

اپنے تو اپنے عالمی برادری بھی صورت حال سے پریشان ہے مگر کوئی نہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہے، جو جلسوں کی سیاست میں مصروف ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی چئیرمین پی ٹی آئی کو سرگودھا ( Sargodha ) میں پنڈال بھرنے کی پڑی ہے، جہاں وہ آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

خیبرپختونخوا سے پنجاب اور سندھ سے بلوچستان تک ہر جانب تباہی مگر عمران خان کو جلسوں سے فرصت ہی نہیں ملی۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری پریشان ہوکر مدد کو آئی لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی ریلیف کی آواز نہ آئی۔

سیلاب سے تباہ حال عوام اشیائے ضروریہ کیلئے ترس رہے ہیں اور عمران خان جلسوں کیلئے اسٹیج تیار کروانے پر خرچہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کی مدد کی پکار پر ہیلی کاپٹر سے نظارے کیے، فوٹو سیشن کروائے لیکن متاثرین کی داد رسی کو نہ آئے۔

کوہستان والوں نے بھی خوب پکارا، بچاؤ بچاؤ کی صدائیں لگائیں ، مگر ہیلی کاپٹر خان صاحب کی خدمت میں مصروف رہا۔

جنوبی پنجاب تباہ ہوگیا اور خان صاحب نے آج سینٹرل پنجاب میں جلسہ سجالیا۔

سرگودھا سے پھر بڑھکیں ماریں گے۔ بڑے بڑے انقلاب کے قلابے لگائیں گے۔ لیکن قوم کے دکھ تکلیفوں پریشانیوں میں ان کا ہاتھ نہ بٹائیں گے۔

ISPR

PTI

IMRAN KHAN

Dera Ghazi Khan

Monsoon Rain

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div