پہاڑوں پر ڈیم بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،صدر عارف علوی

ڈیرہ غازی خان کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ( President Arif Alvi) کا کہنا ہے کہ آئندہ برساتی ندی نالوں کے سیلاب ( Flood 2022 ) سے بچنے کیلئے پہاڑوں میں ڈیم بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج بروز جمعرات یکم ستمبر کو ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ اور ٹی ڈی سی پی کی عمارت میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکام کی جانب سے صدر مملکت کو سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپ میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔ صدر مملکت نے متاثرین سے ان کے نقصانات پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔

متاثرین سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دوبارہ اباد کاری کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے گی۔

بعد ازاں صدر پاکستان کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ائیر پورٹ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ اور ریلیف سمیت بحالی کے کاموں سے متعلق تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد سے بذریعہ خصوصی طیارہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ پہنچے تو وہاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے علاوہ کمشنر ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

Dera Ghazi Khan

Monsoon Rain

president arif alvi

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div