سیدعلی گیلانی اوریاسین ملک کو قوم کیلئےراتوں کو روتے دیکھا،مشعال ملک

پاکستانیوں نے جو محبت مجھے دی وہ کوئی نہیں دے سکتا

مشعال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنما سیدعلی گیلانی اوریاسین ملک کواپنی قوم کے لئے راتوں کو روتے دیکھا ہے۔

راول پنڈی بارکونسل سے خطاب کرتےہوئے کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانیوں نے جو محبت مجھے دی وہ کوئی نہیں دے سکتا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے اتنے بڑے مرد مجاہد (یاسین ملک) کی بیوی بننا نصیب کیا اس پر مجھے کوئی غرور نہیں ہے۔

حریت رہنما علی گیلانی سے متعلق مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی محبت پاکستان کے ساتھ تھی،اتنے بڑے رہنما کے ساتھ جو سلوک بھارتی فوج نے کیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ جب تک ہم تاریخ کونہیں سمجھیں گے اس وقت تک ہماراعمل درست نہیں ہوگا۔

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جس بات پر اڑجاتے تھے تو ان کو اس مقصد سے کوئی پیچھے نہیں کرسکتا تھا۔ جس دلیری سے کشمیری قوم نے نریندر مودی کا مقابلہ کیا اس سے متعلق تاریخ بتائے گی۔

MASHAAL MALIK

Tabool ads will show in this div