سیلاب متاثرین میں 50 فیصد امداد کی تقسیم کا ہدف مکمل

متاثرہ خاندانوں میں 14 ارب 18 کروڑ روپے کی رقم تقسیم

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعدادوشمار کےمطابق سیلاب متاثرین میں 50 فیصد امداد کی تقسیم کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔

سماء نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اعداد و شمارحاصل کرلئے۔

ان اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ 5 لاکھ 63 ہزار متاثرہ خاندانوں میں 14 ارب 18 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کردی گئی ہے۔

11 لاکھ متاثرہ خاندانوں میں27 ارب روپے تقسیم کرنے کا ہدف رکھا گیا۔

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار متاثرہ خاندانوں کو 8 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ روپے دیئے گئے۔

پنجاب میں 1 لاکھ 80 ہزارمتاثرہ خاندانوں میں 2 ارب 72 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

بلوچستان میں 59 ہزارمتاثرہ خاندانوں میں1 ارب 50 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے 68 ہزار متاثرہ خاندانوں میں 1 ارب 71 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

BISP

Rain and Flood

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div