آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرینگے

ملک بھر میں پاک افواج کی ریلیف سرگرمیاں بھی جاری
<p>بشکریہ آئی ایس پی آر</p>

بشکریہ آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ (Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) آج ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) ( ISPR ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف آج بروز جمعرات یکم ستمبر کو ڈی آئی خان اور روجھان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران آرمی چیف سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

عسکری ترجمان کے مطابق روجھان اور ڈیرہ اسماعیل خان ( Dera Ismail Khan) آمد پر آرمی چیف پاک افواج کے ریلیف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب ملک میں سیلاب ( Flood 2022 ) کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ستائیس افراد جاں بحق او ستاسی زخمی ہوئے۔

نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے ) نے سیلاب سے نقصانات کے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں مزید پندرہ افراد ،خیبرپختونخوا میں سات، بلوچستان میں چار اور پنجاب میں ایک شخص جان سے گیا۔

ملک میں سیلاب اور بارشوں سے مجموعی ہلاکتیں گیارہ سو اکیانوے ہوگئی ہیں، جب کہ تین ہزار چھ سو اکتالیس افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سو بائیس مرد، دو سو چھیالیس خواتين اور تین سو ننانوے بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک سیلاب اور بارشوں سے تین لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو تئیس گھر تباہ ہوئے، جب کہ سات لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو چھتیس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اس دوران دو سو تینتالیس پل تباہ اور پانچ ہزار تریسٹھ کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، جب کہ سات لاکھ اکتیس ہزار سے زائد مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

Pakistan Army

ISPR

COAS BAJWA

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div