پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے مزید 1087 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا

مجموعی طور پر 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے مزید 1087 سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے طبی کیمپوں میں 51 ہزارافراد کو مفت طبی سہولت دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹروں کی157پروازیں فعال ہیں، اور ان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مزید 1087 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیلاب متاثرین میں 72 ٹن امدادی اشیاء بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

Pakistan Army

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div