متحدہ عرب امارات 50 ملین ڈالرز کی امداد دے گا، وزیراعظم

صدر یو اے ای نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات 50 ملین ڈالرزکی امداد دے گا، اور سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں محمد بن زین النہیان کی دعوت پر 3 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والا تھا، تاہم ہم نے باہمی مشاورت سے دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ میں ملک میں سیلاب زردگان کے لئے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر سکوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برادر متحدہ عرب امارات 50 ملین ڈالرزکی امداد دے گا، ان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زین النہیان سے گزشتہ رات فون پر بات ہوئی، انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ ہم ہمیشہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے مقروض رہیں گے جنہوں نے اس چیلنج میں ہمارا ساتھ دیا۔

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div