پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر مل گئے

دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے فنڈز کی راہ ہموار ہوگی، مرکزی بینک

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی مد میں 1 ارب 16 کروڑ ڈالر مل گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کرنے کے بعد 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم مل گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائربہتر ہوں گے، اس کے ساتھ کثیرجہتی اور دو طرفہ ذرائع سے دیگر رقوم کی وصولی میں بھی مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اگست کو ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی تھی۔

30 اور 31 اگست کے دوران 2 روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے نیچے آیا ہے۔

فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی۔

imf

sbp

Tabool ads will show in this div