لندن: ن لیگی رہنماء کا بیٹا چاقو کے وار سے قتل
رفاقت کیانی کے قتل کے الزام میں 3 افراد گرفتار
لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کے بیٹے کو دن دہاڑے چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔
لندن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، ایک اور پاکستانی نوجوان کو دن دہاڑے چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 22 سالہ رفاقت کیانی کو نامعلوم افراد نے سلاؤ میں قتل کیا، وہ مسلم لیگ ن کے رہنماء ذاکر کیانی کے بیٹے تھے۔
پاکستانی نوجوان کے قتل پر لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
پولیس نے رفاقت کیانی کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
لندن
PAKISTANI MURDER
Jani MaAz
Sep 01, 2022 12:02am
Hi
Asif Ali
Sep 01, 2022 11:48am
Why