وزیر اعظم شہباز شریف کی جرمن زبان سن کر جرمنی کے سفیر بھی متاثر

جرمنی بھی اپنے شراکت داروں کے ذریعے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کر رہا ہے, جرمن سفیر

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک جرمن خاندان سے ان ہی کی زبان میں گفتگو کررہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں اس دوران وہ متاثرین سے ملاقات بھی کرتے ہیں اور ان سے مختلف معاملات پر اظہار خیال کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے بدھ کے روز سوات اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات کے دورے کے دوران جرمن سیاحوں سے گفتگو کی اور ان سے جرمن زبان ہی میں تبادلہ خیال کیا۔ ان سے سوات میں میں سہولیات اور سیکیورٹی سے متعلق بات کی۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پھنسے ہوئے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوات میں جرمن فیملی سے بات چیت کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو اس کے ساتھ ہی لوگوں نے اس حوالے سے مختلف انداز سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

مسز عدیل راجپوت نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اللہ ان کی مدد کرے۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانیس بھی اس وڈیو پر تبصرہ کرنے سے نہ رہ سکے۔

الفریڈ گرانیس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے وہ وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی بھی اپنے شراکت داروں کے ذریعے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی الفریڈ گرانیس نے کہا وہ وزیر اعظم کی جرمن زبان میں مہارت سے کافی متاثر ہیں۔

Rain and Flood

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div