سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی، پاک فوج کی یوم دفاع پر تقریب ملتوی

یوم دفاع پر بھی سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان پاک فوج

پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جن کی مدد میں پاک فوج بڑھ چڑھ کر مدد کررہی ہے، پاک فوج نے سیلاب زدگان کی مدد کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے یوم دفاع (6 ستمبر) کو مرکزی تقریب ملتوی کردی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 3 کروڑ سے زائد سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، اس لئے یوم دفاع کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ہر سال 6 ستمبر 1965ء کے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور سربراہ مملکت سمیت اہم شخصیات شریک ہوتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو ہونیوالی مرکزی تقریب ملتوی کردی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلح افواج یوم دفاع پر بھی سیلاب سے متاثرہ بھائی بہنوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

Rain and Flood

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div