ڈینگی کے خلاف پپیتےکے پتوں کا جوس مریض کے لیے کتنا مفید ؟

پپیتے کے پتوں کا جوس زیادہ پینا مریض کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، ماہرین

عام خیال یہ ہے کہ ڈینگی کے مریض پپیتے کے پتوں کا جوس پینے سے جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں لیکن ماہرین اس سے متفق نہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کے دوران پپیتے کے پتوں کے جوس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان ضرور پہنچا سکتا ہے، اس غلط فہمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے کیسز میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لہٰذا بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ سماء ڈیجیٹل کے ہیلتھ رپورٹر حامد الرحمٰن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھروں سے نکلتے ہوئے خاص احتیاط کی ضرورت ہے، پوری آستین کی قمیض پہنیں، گھروں اور گھروں کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں۔۔۔

dengue

HEALTH

Tabool ads will show in this div