پیٹرول سے پہلے ایل پی جی سستی ہوگئی

گھریلو سلنڈر 75 اور کمرشل 287 روپے سستا، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 6 روپے کمی کردی گئی، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے (یکم ستمبر) سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کمی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی سے گھریلو سلنڈر 75 اور کمرشل سلنڈر 287 روپے سستا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2571 سے کم ہوکر 2496 روپے اور کمرشل سلنڈر 9891 سے کم ہوکر 9604 روپے کا ہوگیا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے (یکم ستمبر) سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے اوگرا کو سفارش کی ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج رات ہوگا۔

OGRA

LPG Price

تبولا

Tabool ads will show in this div
Aftab Aug 31, 2022 08:54pm
Rate bota kam ho gay ha
Aftab Aug 31, 2022 08:54pm
2496 hama palta sa malti ha
Malik Hamza Aug 31, 2022 11:12pm
Yasir yaseen Aug 31, 2022 11:21pm
Thank
Saeed Sep 05, 2022 10:12pm
ہمیں 2700 جاملتا ہے 11 کلو۔ لیکن فی کلو ریٹ بتائیں ۔اسلام آباد جہاں وفاقی حکومت ہے یہاں یہ ریٹ ہیں اور چور بازاری ہے

تبولا

Tabool ads will show in this div