مریم نواز کی خطاب کے دوران کرسی سے گرنے کی ویڈیو وائرل

الحمدُ للّٰہ ٹھیک ہوں چوٹیں لگتی رہتی ہیں، مریم نواز

راجن پور میں تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز استیج سے گر گئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کے لئے راجن پور پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی۔

راجن پور میں ایک بستی میں جمع سیلاب زدگان سے بات کرنے کے لئے وہ اسٹیج پر کھڑی ہوگئیں۔ اظہار خیال کے دوران مریم نواز اسٹیج سے گر گئیں۔

مریم نواز نے اظہار خیال کے لئے ہاتھ میں مائیک بھی تھام رکھا تھا اور ان کی چیخ کی آواز بھی مائیک پرسنائی دی تاہم انہوں نے گرتے ہی خود کو سنبھالا اور پاس کھڑے کارکنان سے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں۔

رہنما ن لیگ نے فوراً ہی اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ادراک ہے کہ سیلاب میں مویشی ہلاک ،فصلیں تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، لیکن وفاقی حکومت متاثرین کی تکلیفیں دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتی ہوں متاثرین کے لیے جو بھی ہوسکا کریں گے، دکھ کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کرسی پر کھڑے ہو کر بیان کررہی تھیں اور گر گئیں۔

مریم نواز نے ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ الحمدُ للّٰہ ٹھیک ہوں۔ چوٹیں لگتی رہتی ہیں۔

pmln

MARYAM NAWAZ

Jabbar Bhatti Aug 31, 2022 05:20pm
Salamat rahaim
Tabool ads will show in this div