ٹی 20 رینکنگ، بابر اور رضوان کی بادشاہت برقرار

بھارت کے سوریا کمار یادو تیسرے نمبر پر موجود

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بیٹرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سرفہرست ہیں۔ محمد رضوان کی دوسری پوزیشن ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان 46 ویں نمبر پر ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے۔ افغانستان کے راشد خان کی2درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی14ویں اور شاداب خان15 ویں نمبرپرموجود ہیں۔ حارث رؤف کا 30 واں نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہردیک پانڈیا کی8 درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ اب 5 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Mohammad Rizwan

Babar Azam

ICC t20 ranking

Tabool ads will show in this div