کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کی کمی

کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کی کمی کردی گئی۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کردی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی سہہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 47 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

حکام کے الیکٹرک نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے حکام کے الیکٹرک سے استفسار کیا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

کے الیکٹرک حکام نے مؤقف پیش کیا کہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی ڈیمانڈ بھی کم رہی، اور جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق جولائی میں کے الیکٹرک نے صارفین پر 59 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالا، نیپرا نے کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

KElectric

Electricity Bills

Tabool ads will show in this div