ایوارڈ شو کی تقریب میں دیپیکا کی ڈریسنگ پرتنقید کیوں ؟

بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں دیپیکا پڈوکون کی ڈریسنگ پر دلچسپ تبصرے

بالی وڈ فلم فیئر کے 67 ویں ایڈیشن میں بالی وڈ کی مقبول ترین ایکٹریس دیپیکا کی کیوژل ڈریسنگ اور ڈریسنگ نے تمام تر توجہ سمیٹ لی ، دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ کی اسٹائلنگ پربھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا اور رنویر سنگھ فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب میں کچھ الگ ہی نظر آئیں ۔ رنویرشوخ میرون شیڈ کے فٹٹ سوٹنگ میں ملبوس دیکھائی دیئے ۔ جبکہ اس سوٹنگ پر ریونر نے ہائی ہیل شوز پہنے ہوئے تھے ۔ ادھر انکی اہلیہ اور 83 فلم کی پروڈیوسر دیپیکا پڈوکون نے ایوارڈ شو میں شرکت کے لئے کیوژل لانگ شرٹ اورجینز کے ساتھ وائٹ جوگرز کا انتخاب کیا ۔ دونوں ستاروں کی اسٹائلنگ پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ دیپیکا کو سلیپنگ سوٹ پہن کر آنا پڑا، کیونکہ ان کے شوہر نے انکے سارے کپڑے ٹرائی کر چکے تھے

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی دیپیکا کو بتائے کہ گروسری کی شاپنگ پر نہیں ایوارڈ شو پر آئیں ہیں

ایک صارف نے لکھا کہ دیپیکا نے میرے والد کی شرٹ کیوں پہنی ہوئی ہے ۔

بہت دے سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ ایکٹریس کی کیوژل ڈریسنگ کو پسند کیا اور لکھا کہ سادہ کپڑوں میں دیپیکا دوسری تمام ایکٹریس سے بہتر لگ رہی ہیں ۔

بالی وڈ ایکٹریس دیپیکا کواسٹائل آئیکون مانا جاتا ہے ۔ چاہے وہ میٹ گالا کے میگا ایونٹ میں شرکت ہو یا کانز فلم فیسٹول میں ۔

دیپیکا اپنی منفرد اسٹائنلگ کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں کا حصہ بن جاتیں ہیں ۔

Bollywood

fashion

Deepika padukone

Ranveer Singh

fashionista

Tabool ads will show in this div