اقتصادی رابطہ کمیٹی: سیلاب زدگان کو 25 ہزار روپے فی خاندان دینے کی منظوری

گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھاکر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کو 25 ہزار روپے فی خاندان فراہمی کی منظوری دیدی، جی 20 ممالک سے قرض مؤخر کرانے کے اقدامات اور ایف اے ٹی ایف ٹیم کے آن سائٹ دورے کیلئے انتظامات و اخراجات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صنعت و تجارت رانا احسان افضل، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت بلال اظہر کیانی، وفاقی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزارت اقتصادی امور نے جی 20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام پر ایک سمری پیش کی، کمیٹی نے سیلاب زدگان کو نقد امداد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔

کمیٹی میں ایف اے ٹی ایف ٹیم کے آن سائٹ دورے کیلئے تکنیکی گرانٹ کی مد میں 70 لاکھ روہے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیٹف کی 15 رکنی ٹیم 2 ستمبر تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

ای سی سی نے گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری بھی دے دی، این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ECC MEETING

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div