اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے 16 کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 16 کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے اب تک 1100 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ متاثرین میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد شامل ہیں۔ ملک میں فصلیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس صورتحال میں پاکستان کی امداد کے لیے ہنگامی 16 کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ٹوئٹر پر ایک وڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ گرین ہاؤس گیس عالمی حدت کا باعث بن رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر رنجیدہ ہیں، پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، 16کروڑ ڈالر کی امداد سے 52 لاکھ افراد کے لیے خوراک، پانی، صفائی و صحت اور تدریسی عمل کی بحالی کا کام کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، حالیہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا، پاکستانی اپنے ہم وطن بھائیوں کی مد د کرنے میں پیش پیش ہیں، این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کیلئے کام کر ر ہے ہیں لیکن اس بڑی تباہی کا پاکستان تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

Rain and Flood

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div