بھارتی اداکارہ راکل پریت کو ودیا بالن نے متاثر کردیا

ودیا بالن ان میں خود سے محبت کا بیج بورہی ہیں

بالی وڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ نے انسٹاگرام پر فلٹر اور میک اپ کے بغیر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکل پریت نے تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ودیا بالن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ودیا بالن ان میں خود سے محبت کا بیج بورہی ہیں۔

انھوں نے پوسٹ میں ودیا بالن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ “ودیا آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ خود سے محبت کے بارے میں آپ کے الفاظ کتنے گہرے ہیں۔ یہ اتنا سچ ہے کہ ہم اپنی کچھ خصوصیات کو اپناتے ہیں اور کچھ کو ناپسند کرتے ہیں۔ ہم ان چیزوں میں خود ہی منفی توانائی اوراثر ڈالتے ہیں جن کو پسند نہیں کرتے۔ آپ نے مجھے سوچنے اور پیچھے دیکھنے پر مجبور کیا۔ میں پوری کی پوری اپنی پسندیدہ ہوں۔ شکریہ طاقتور عورت۔”

انسٹاگرام پر ودیا بالن نے حال ہی میں اپنی تصویر کے ساتھ خود سے محبت اور قبولیت کی اہمیت کے بارے میں ایک طویل نوٹ لکھا تھا ۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “ کچھ دن پہلے ایک تقریب میں یہ خوبصورت لڑکی میرے پاس ایک تصویر لینے آئی تھی، وہاں بھیڑ تھی اور میں زیادہ سے زیادہ تصویریں بنانے کی کوشش کررہی تھی۔ لوگ جھنجھلا رہے تھے اور اس افراتفری کے بیچ میں وہ لڑکی ایک اور تصویر کے لیے واپس آئی ۔ میرا مینیجر جو بہت تیز ہے اس نے فوراً اسے کہا کہ “ آپ نے تو تصویر لے لی ہے پلیز اور نہیں۔“ جس پر اس نے کہا : “ غلط سائیڈ سے لی اس تصویر میں، میں اچھی نہیں لگ رہی اور یہ پوسٹ نہیں کر پاؤنگی۔ وہ دکھی تھی اور میری گاڑی تک پیچھے آئی۔

ودیا نے بتایا کہ وہ لڑکی مکمل تصویر حاصل کرنے کی جستجو میں لگ رہی تھی اورایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس کی زندگی اسی پرمنحصر ہے۔

‘تمہاری سولو’ کی اداکارہ نے آئینے کی سیلفیاں شیئر کیں جس میں وہ اپنے دائیں اور بائیں چہرے کی پروفائلز دکھاتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Bollywood

Vidya Balan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div