دفعہ 144 کی خلاف ورزی؛ اسد قیصر کی ضمانت منظور

آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

فاضل عدالت نے5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مقدمات کا پس منظر

شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف 20 اگست کو عمران خان کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

شیخ رشید،سیف اللہ نیازی،علی نواز اعوان، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، صداقت عباسی اور شہزاد وسیم پہلے ہی ضمانت کراچکے ہیں۔

Asad Qaiser

Tabool ads will show in this div