کیا خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کو واقعی معاف کردیا؟

غلیظ ٹویٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

خلیل الرحمان قمر اور ماہرہ خان کے درمیان تلخ تعلقات کے اثرات اب بھی باقی ہیں۔

گزشتہ روز سماء ٹی وی کے پروگرام ‘سپر اوور’ میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے بطور مہمان شرکت کی۔

پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ کے ماہرہ خان کو معاف کردینے سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا کہ“ معاف کردیا ناں اب یہ تو نہیں کرسکتا ناں کہ مڑ کر پیچھے جاؤں،وہ نہیں کرسکوں گا “۔

آئندہ ساتھ کام کرنے سے متعلق خلیل قمر نے کہا کہ “ اللّٰہ کرے میں چھوڑ کر مرجاؤں تو وہ بعد میں اسے مل جائے“۔

اس پرمیزبان احمد علی بٹ نے پھر سوال کیا کہ اتنی ناراضگی اب تک؟ اس کے جواب میں خلیل الرحمان نے کہا کہ “ وہ میرے خلاف بولتی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن اس نے میرے اسٹارز کے خلاف کہا جو ٹھیک نہیں تھا۔ مجھے برا اس بات پر لگا کہ اس کے پاس تو حق تھا کہ وہ مجھے ٹیلی فون کرکے لڑسکتی تھی۔غم تو اس بات کا ہے کہ اس کو اتنا غلیظ ٹویٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی“۔

واضع رہے کہ ماضی میں مصنف خلیل الرحمان اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اداکارہ ماہرہ خان کےعلاوہ دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی شدید تنقید کا شکار رہے ہیں۔

انہوں نے مارچ 2020 میں ٹیلی ویژن پروگرام میں انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کو گالی دی تھی جس کے ردعمل پراداکارہ ماہرہ خان کا ٹویٹ سامنے آیا تھا۔

Mahira Khan

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Tabool ads will show in this div