مہوش حیات نے کافی کام کرلیا دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہئے، خلیل الرحمان قمر

ماہرہ خان کو بھی معاف کرنے کا اعلان

معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ مہوش حیات نے کافی کام کرلیا، اب دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہئے۔

خلیل الرحما قمر نے سماء ٹی وی کے پروگرام ‘سپر اوور’ میں بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور خود پر لگنے والے الزامات کا بھی بھرپور جواب دیا۔ پروگرام آج (منگل کی) رات 11 بج کر 5 منٹ پر سماء ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ کے ایک سوال پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ‘‘میں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا، وہ فیل ہوگیا’’۔

اداکارہ مہوش حیات کی فلموں کیلئے عمر کو لے کر ان کا کہنا تھا کہ ‘’ انہوں نے کافی کام کرلیا اب باقیوں کو بھی موقع ملنا چاہئے’’۔

جب خلیل الرحمان قمر سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کو معاف کردیں گے؟، تو انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ‘‘معاف کردیا’’۔

mehwish hayat

Mahira Khan

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Tabool ads will show in this div