سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد، سوات کے لوگوں نے ایثار کی مثال قائم کردی

کرن ناز متاثرہ علاقوں کی صورتحال عوام تک پہنچانے کیلئے سوات پہنچ گئیں
Aug 29, 2022

Kumrat say rescue kiya gaye tourist say Kiran Naz ki khususi guftagu | 7 se 8 | SAMAA TV

سماء کی اینکر کرن ناز سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال عوام تک پہنچانے کیلئے سوات پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ علاقوں سے ریسکیو کیے گئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے بات کی جنہوں نے تباہی کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔

لاہور سے کالام میں تفریح کیلئے آنے والی دو بہنوں نے کرن ناز کو بتایا کہ وہ منگل کو کالام آئی تھیں اور بدھ کو وہاں سیلاب آگیا۔ وہ نیو ہنی مون ہوٹل کے قریب موجود تھیں اور اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھی۔

پاک فوج کے بریگیڈیئر ساجد نے کرن ناز کو بتایا کہ کمراٹ میں 1500 کے قریب سیاح پھنسے ہیں جن میں سے 50 کو ریسسکیو کرلیا ہے جبکہ مزید کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر محسن نے بتایا کہ کمراٹ میں روڈ نیٹ ورک کافی خراب ہوچکا ہے اور وہاں لینڈنگ کیلئے زیادہ جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا تھا۔

پاک فوج کے پائلٹ جاوید نے کہا کہ ہم کل ریسکیو آپریشن کیلئے سوات کے شہر خوازہ خیلہ پہنچے تو چاروں طرف سیلاب تھا اور لوگ درمیان میں پھنسے ہوئے تھے، ہمیں ایسا لگا شاید ہمارے آنسوؤں میں خون شامل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

پائلٹ جاوید نے کہا ہمارا دل کر رہا تھا کہ رات بھر لوگوں کو یہاں سے نکالیں لیکن موسم کی خرابی اور روشنی نہ ہونے کہ وجہ ہمیں آپریشن بند کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا رات بھر ہم نے جاگ کر گزاری اور صبح 3 بجتے ہی ہم واپس لوگوں کو ریسکیو کرنے چلے گئے، اگلے دن ہم نے 105 افراد کو وہاں سے ریسکیو کیا۔

سوات کے لوگوں نے ایثار کی مثال قائم کردی

سوات میں جہاں سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں وہیں ایسے میں مقامی لوگوں اور ہوٹل مالکان نے علاقے میں پھنسے لوگوں کیلئے اپنے دروازے کھول کر ایثار کی مثال قائم کردی ہے۔

سیلاب اور نقصانات بھی سوات والوں کے حوصلے نہ توڑ سکے، ہوٹلز مالکان کی جانب سے سیاحوں کیلئے مفت رہائش اور کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

ایک سیاح نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں کالام جیسے شاندار لوگ نہیں دیکھے، ہوٹل والوں نے ہمیں کہا ہم میں جب تک جان ہے ہم آپ کا ساتھ دینگے، آپ جب تک چاہیں یہاں رہیں اور ہم ایک روپیہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کالام میں ہر طرف تباہی ہے، 300 کے قریب سیاح اب بھی وہاں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

Pakistan Army

kamrat

Sawat

Kiran Naz

Pakistan flood 2022

7se8

Tabool ads will show in this div