متاثرین کی بحالی کے واسطے مدد کرنے آگے آئیں، مریم نواز کی قوم سے اپیل

جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، مدد کی یقین دہانی
Aug 29, 2022

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران تونسہ شریف پہنچ گئیں، انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی مسائل سنے اور امداد اور بحالی میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی بحالی کے واسطے یکجا ہوکر مدد کرنے آگے آئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر، پرویز رشید اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء الہہ بھی تھے۔

مریم نواز شریف نے تونسہ شریف میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے، امداد اور بحالی میں مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر تونسہ کے علاقے ناڑی پہنچنے پر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملیں تو لوگوں میں گھل مل گئیں، بزرگ خواتین سے مصافحہ کیا اور گلے لگایا۔

انہوں نے دورے کے دوران سیاست بالائے طاق رکھ کر عوامی خدمت پر زور دیا اور قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، لڑائی جھگڑے رکھ کر ہمیں آگے آنا چاہئے، ہماری حکومت ہو یا مخالفین کی سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے، جب تک سیلاب زدگان گھروں کو واپس نہیں جائیں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز شریف دورے کے اگلے مرحلے میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بھی جائیں گی۔

Rain and Flood

MARYAM NAWAZ

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div