وزیراعظم کا دورہ چارسدہ: عوام نے شکایات کے انبار لگادیئے

شہباز شریف کو خادم پاکستان کا خطاب بھی دے دیا
Aug 29, 2022

چارسدہ کے سيلاب متاثرين نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا کہا کہ لوگ ڈوب رہے ہيں ليکن ہيلی کاپٹر صرف عمران خان اور وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا کيلئے ہے۔ وزيراعظم کے سامنے شکايتوں کے انباز لگادیئے۔ مشکلات ميں گھرے لوگوں نے صاف کہہ ديا کہ عمران خان سے کوئی اُميد نہيں، ساری اُميديں وزيراعظم سے ہيں، عوام نے شہبازشريف کو خادم پاکستان کا خطاب بھی دے ديا۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر آج خیبرپختونخوا پہنچے، چارسدہ کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

چارسدہ ميں متاثرين نے وزيراعظم کو ديکھا تو خيبرپختونخوا حکومت کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔

عوام کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقے ميں دو لوگ ڈوبے، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا مگر عمران خان اور ان کے لوگ خود ہیلی کاپٹروں میں گھوم رہے ہیں۔

لوگوں نے وزيراعظم کو بتايا کہ خيبرپختونخوا کے سرکاری افسران اور وزيراطلاعات نے تو حد ہی کردی۔

عوام نے بتایا کہ ڈی سی اور اے سی نے کہا کہ کسی نے ہيلی کاپٹر نہيں مانگا، کل يہاں کا وزيراطلاعات آيا اُس نے کہا ہيلی کاپٹر صرف وزيراعلیٰ کے استعمال کيلئے ہے۔ پختونخوا سرکار کی ڈھٹائی سے بے بس سيلاب متاثرين کو وزيراعظم شہباز شريف اُميد کی آخری کرن دکھائی دیئے۔

شہریوں نے کہا کہ ہميں عمران خان سے کوئی توقع نہيں، انسانيت کی توقعات آپ کيساتھ ہيں، آپ پہلے خادم اعلیٰ پنجاب تھے اب خادم پاکستان ہيں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ مایوس نہیں کریں گے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہیں دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایات کی۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیمپ کا بھی دورہ کیا، شہباز شریف نے میڈیکل کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

Rain and Flood

PRIME MINISTER SHEHBAZ SHARIF

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div