دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن،پانی کی فراہمی متاثر
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ترجمان واٹربورڈ نے بتایا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن آج صبح 5 بجے ہوا۔
پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 6 بج کر 30 منٹ پر بحال ہوئی۔ تمام فیڈرزسے کےالیکٹرک کی سپلائی اچانک سے بند ہونے کے باعث پانی کی پمپنگ مکمل بند ہوگئی تھی۔
واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی 3 لائنیں متاثرہوئیں اور125 ایم جی ڈی پانی کا شارٹ فال ہوا۔
واٹر بورڈ حکام نےبتایا کہ پانی لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیا گیا اور شہرکوپانی کی فراہمی متبادل پمپسں سے شروع کردی گئی۔
ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی کہ پانی کی متاثرہ لائنز کی مرمت فوری طور پر کی جائے۔