وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ ضلع نوشہرہ پہنچ گئے

وزیراعظم نے متاثرین سے ملاقات کی

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ ضلع نوشہرہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہبازشریف سیلاب سے متاثر ہونے والے کے پی کے ضلع نوشہرہ پہنچ گئے، جہاں انہوں ںے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نوشہرہ کلاں پل سے دریائے کابل کے بہاؤ کا جائزہ لیا، انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بپھرے دریا سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے گورنمنٹ کامرس کالج آرمر کالونی میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے متاثرین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Tabool ads will show in this div