2 لاکھ 55 ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں 3 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم

وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی جاری

وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ ملک بھر میں اب تک دو لاکھ پچپن ہزار خاندانوں میں 6 ارب 43 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں آنے والے عطیات بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

چاروں صوبوں میں دو لاکھ پچپن ہزارمتاثرہ خاندانوں نے پچیس پچیس ہزار روپے وصول کر لیے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار متاثرہ خاندانوں میں 3 ارب 88 کروڑ ، بلوچستان کے 38 لاکھ 930 خاندانوں میں 58 کروڑ 40 لاکھ روپے تقسیم ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 41 ہزار 357 خاندانوں میں ایک ارب روپے سے زائد جبکہ خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 799 خاندانوں میں 52 کروڑ 24 لاکھ روپے تقسیم کر دئیے گئے۔

Rain and Flood

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div