وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا، شیخ رشید

مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا۔

اپی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔ سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔حکمران IMF کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔

Sheikh Rasheed Ahmed

Rain and Flood

flood in sindh

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div