ایتھوپیا: کنڈرگارٹن پر میزئل حملے میں دو بچوں سمیت 4 ہلاک
ایتھوپیا میں کنڈرگارٹن پر میزئل حملے میں دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایتھوپیا کے شمالی علاقے ٹائیگرے کے دارالحکومت میں بچوں کے کھیل کے میدان پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد بچے زخمی زخمی ہوئے ہیں۔
یونیسیف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایتھوپیا کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ٹائیگرے میں ایک کنڈرگارٹن کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو بچوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایتھوپیا کی حکومت نے حملے کی ذمہ داری ٹائیگری پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) پرعائد کی ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ٹویٹر پر کہا، ایک بار پھر شمالی ایتھوپیا میں تشدد میں اضافے کی وجہ سے بچوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔ تقریباً دو سال سے علاقے میں بچے اور ان کے خاندان اس تنازعہ کی اذیت کو برداشت کر رہے ہیں جسے ختم ہونا چاہیے۔