پولیس کا عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ
مجسٹریٹ سے اجازت کے لیے درخواست تیار
اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران کے چیف آف اسٹاف اور تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس کی مجسٹریٹ سے اجازت لینے کے لئے درخواست تیار کرلی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کیس میں عمران خان کا گھر اور لینڈ لائن نمبر استعمال ہوا ہے، اور مقدمے کی تفتیش کيلئےعمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سرچنگ ضروری ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل کیس کی تفتیش مکمل کرنے کيلئے عمران خان کے گھر کی تلاشی لینا ہوگی۔
IMRAN KHAN
islamabad police
BANIGALA
تبولا
Tabool ads will show in this div