حدیقہ کیانی کی اپیل

ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے مل کر کام کرنا ہوگا

سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ حدیقہ کیانی کی سما کی سیلاب کے حوالے سے خصوصی نشریات میں گفتگو ، کہا کہ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

حدیقہ کیانی نے کہا کہ 2005 میں بھی زلزلہ آیا. اس وقت ڈیجٹل دورنہیں تھا،لیکن لوگوں میں جذبہ تھا بڑھ چڑھ کر مدد کی ۔ حدیقہ کیانی نے 2010 کے بدترین سیلاب کی بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب کو پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا گیا تھا ۔ لیکن اب صورتحال اس سے بھی مشکل ہے ۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہم اس وقت مشکلات کے دور سے گزر رہے ہیں ، ابھی ملک معاشی صورتحال بہت بری ہے ، سیاسی صورتحال بھی اچھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سماجی ادارہ اس سلسلے میں کام نہیں کر سکتا۔ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ وقت تنقید کا نہیں نہ کسی کو جج کرنے کا ہے بلکہ یک جہتی کا وقت ہے ۔ جو کام کر رہا ہے اس کی کاوشش کی داد دیں ۔

حدیقہ کیانی کی مہم وسیلہ راہ کیا ہے ؟

رواں برس گیارہ اگست کو بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے وسیلہ راہ مہم کا آغاز کیا ۔ حدیقہ کا کہنا تھا کہ مشکلات میں ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں, ایک دوسرے کا وسیلہ بنتے ہیں . یہ مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ حدیقہ کیانی نے اوور سیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کی کہ سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں .

Hadiqa Kiani

BALOCHISTAN FLOOD

FLOOD 2022

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div