اٹک خورد میں سیلاب، دریائے سندھ کے اطراف آبادیاں خالی کرنے کے اعلانات

تربیلا سے ساڑھے چار لاکھ، دریائے کابل سے پونے دو لاکھ کیوسک پانی کا اخراج

دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، اطراف کے علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے، تقریباً 6 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد شدید سیلابی صورتحال ہے جس کے بعد پنجاب اور کے پی کے سرحدی علاقے اٹک میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم سے 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک اور دریائے کابل سے ایک لاکھ 86 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوا ہے، جو اٹک پل کے قریب پہنچ چکا ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریا کنارے آبادیاں خالی کرنے کے اعلانات کروادیئے۔

انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اٹک خورد کے 8 مقامات پر تعینات کردی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کو ہائی الرٹ پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موبائل سروس کے ذریعے سیلاب کے خطرے اور دریائے سندھ کے اطراف آبادیوں کو خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

Rain and Flood

Attock khurd

Tabool ads will show in this div