سیلاب بھی پُرعزم پولیو ورکرز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا

ویکسینیشن کیلئے جان جوکھوں میں ڈال کر دریا عبور کرلیا

سیلاب بھی پرعزم پولیو ورکرز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ورکرز جان جوکھوں میں ڈال کر دریا عبور کرتے رہے۔

دریائے چناب اور دریائے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پرعزم پولیو ورکرز تندہی سے کام کررہے ہیں۔

ضلع مظفرگڑھ کے دونوں اطراف دریائے سندھ اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہے، بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے پولیو ورکرز جان جوکھوں میں ڈال کر دریا عبور کررہے ہیں۔

جتوئی میں خاتون ورکرز نے کشتی چلا کر دریائے سندھ پار کیا کیا تو رنگ پور میں پولیو ورکر نے کڑاہے میں بیٹھ کر دریائے چناب عبور کیا۔

ضلع مظفرگڑھ میں 80 سے زائد مواضعات دریا کے کنارے آباد ہیں، پولیو ورکرز نے دریا عبور کرکے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ مہم کے دوران 8 لاکھ 51 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

MUZAFFARGARH

PUNJAB

Rain and Flood

حیات اللہ Aug 27, 2022 07:41am
اس سے بڑھ کے اور احسان کیا ھو سکتا ھے کہ اللہ آج انکو اور انکے بچوں کو حلال روزی سے پال رھا ھے ۔ اللہ تعالا ان پر دونوں جہانوں کی سلامتی رکھیں ۔ آمین ۔
Tabool ads will show in this div