جنسی ہراسگی کیس، میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے

جنسی ہراسگی کیس میں ویڈیو لنک پرجرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔ دو رکنی بنچ دو ستمبر کو سماعت کرے گا۔

اپیل پر سماعت کےلیے جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا جو دو ستمبر کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

خیال رہے کہ جنسی ہراسگی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی درخواست ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے مسترد کردی تھی۔

خیال رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ سال 2018 سے جاری ہے اور اس کا آغاز میشا شفیع کی جانب سے ایک ٹویٹ میں علی ظفر پر انھیں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Meesha Shafi

Ali Zafar

Harassment Case

Tabool ads will show in this div