خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پر شہبازگل پر بغاوت کا مقدمہ درج

شہبازگل کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کرایا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف خیبرپختونخوامیں بھی بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

قانونی خانہ پری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل قربانی کا بکرا بن گئے ہیں۔

تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پر ڈی آئی خان میں پہلے سے ہی بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں قید پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہبازگل کے خلاف مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے، اور مقدمے میں شہبازگل پر بغاوت کا الزام عائد کرتے ہوئے سازش اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں بغاوت اور سازش کی دفعات 120 بی، 124اے، 131 ، 135 اے، 505 اور 500 اے شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمہ خیبرپختونخواحکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Shehbaz Gill

Shehbaz Gill case

Raza mehdi Shar Aug 26, 2022 05:40pm
ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ شہباز گل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور اپنی بی حکومت اس پر مقدمات درج کروا رہی ہے کیا چکر ہے
حافظ امیر افضل Aug 29, 2022 03:22pm
@Raza mehdi Shar, اندر اندر سے کچھ طے ہو گیا ہے جس کیلئے صدقہ ضروری ہے
Tabool ads will show in this div