وزیراعظم کاسندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے15ارب روپے امداد کا اعلان

مستحق گھرانوں تک شفاف طریقےسےامداد پہنچائیں گے، وزیراعظم
Aug 26, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستحق گھرانوں تک شفاف طریقے سے امداد پہنچائیں گے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، اس سیلاب نے2010 کے سیلاب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور اس سے ہونے والی ایسی تباہی پہلے نہیں دیکھی اب تک بچوں اور خواتین سمیت 900 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں لوگ گھروں سے باہر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے، بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ، مکانات مہندم ، لوگ بے گھر، مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، اور لائیو اسٹاک کو بدترین نقصان پہنچاہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کےساتھ مل کرکام کررہی ہے، وزیرخزانہ نے متاثرین کیلئے 28 ارب روپے جاری کیے ہیں، پہلے مرحلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے، یہاں 40 سال میں اتنی بارشیں نہیں ہوئیں جو اب ہوئی ہیں، ایسا لگتا ہے ہر طرف دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے، تاہم سندھ حکومت کےانتظامات تسلی بخش اورشاندارہیں، سندھ حکومت احسن طریقے سے دن رات محنت کررہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سندھ میں 25 ہزار فی گھرانہ بی آئی ایس پی کے تحت دیا جارہا ہے، مستحق گھرانوں تک شفاف طریقے سے امداد پہنچائیں گے، سندھ کے لئے 15 ارب روپےکی گرانٹ کااعلان کرتا ہوں، سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی، خرم دستگیر کو بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی سارے معاملات کی خود نگرانی کر رہےہیں، اتحادی حکومت مل کراس چیلنج سے نمٹیں گی، یہ سیاست کا وقت نہیں، معاشی صورتِ حال ساری قوم کے سامنے ہے، کاروباری، تاجر اور مخیر حضرات آگے بڑھ کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

Rain and Flood

PM SHAHBAZ SHARIF

flood in sindh

Yasir Abass Aug 27, 2022 06:48am
Halp me
Tabool ads will show in this div