180کروڑ کا بجٹ ,15 دن میں بھی کمائی آدھی نہ ہوسکی

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلمی شائقین کو خوش کرنے میں ناکام رہی
<p>screenshot</p>

screenshot

بالی وڈ فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیزکو 15 دن ہو چکے ہیں ۔ تاہم یہ فلم ان پندرہ دنوں میں باکس آفس پر59 کروڑ کے لگ بھگ بزنس کر سکی ، چار برس بعد بڑے پردے پرعامر خان کی انٹری متاثر کن نہ نظر آئی

بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا، جو کہ 1994 کی ہالی وڈ فلم Forrest Gump کا ریمک ہے۔ عامر خان اور کرینہ کپور خان جیسے بڑے فلمی ستاروں کی موجودگی بھی فلم کو کامیاب کرنے میں ناکام رہی ۔ بھارتی اخبارات کے مطابق فلم کی ریلیز کے 15 دن مکمل ہونے کے بعد بھی لال سنگھ چڈھا اپنے مجموعی بجٹ کا نصف تک نہ کما سکی ۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق لال سنگھ چڈھا کا بجٹ 180کڑوڑ ہے جبکہ یہ فلم اب تک 59 کڑوڑ ہی کما سکی ہے ۔ 15 ویں دن باکس آفس پر فلم نے صرف 55 لاکھ کا بزنس کیا

فلم لال سنگھ چڈھا کا شمار ان فلموں میں کیا جاتا ہے جو کہ ریلیز سے قبل ہی مختلفف تنازعات کا شکار رہی ۔ فلم کے خلاف بائیکاٹ کیا گیا ۔ بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر گردش کرتا ہے ۔ یہاں تک کہ جن بالی وڈ کی شخصیات نے بھی اس فلم کے حق میں کومنٹ کیا ، انہیں بھی دھمکیاں دیں گئیں ۔

Bollywood

AAMIR KHAN

LAAL SINGH CHADDHA

FORREST GUMP

Kareena Kapoor Khan

Tabool ads will show in this div