مجھ سے منسوب وزیراعظم شہبازشریف سے متعلق بیانات غلط ،نوازشریف

شہبازشریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سےنکالیں گے،نوازشریف
Aug 26, 2022

قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھ سےمنسوب وزیراعظم شہبازشریف سےمتعلق بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہبازشریف کی انتھک کاوشیں ثمرآور ہوں گی اور شہباز شریف ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔

اس سے قبل آج پریس کانفرنس میں رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد عوام کو بجلی کے بل کی مد میں ریلیف دیں ورنہ ان کے لیے حلقوں میں جانا مشکل ہو جائے گا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو سنتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے۔ آپ بھی کبھی جھگیوں میں رہ کر دیکھیں۔ 20 ہزار بجلی کا بل آئے گا تو لوگ بد دعائیں دیتے ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہمیں کوس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس میں عمل دخل کریں اور اس کو واپس کرائیں۔ لوگ اتنے بل ادا نہیں کر سکتے۔ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔ ہمارا مقابلہ بجلی کے بلوں سے ہے۔

Nawaz Sharif

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div