پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی: لندن بسوں پر ‘برانڈ پاکستان مہم’ کا آغاز

پاکستانی ہائی کمیشن نے مشہور ریڈ بسوں پر خوبصورت تصاویر آویزاں کردیں

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر لندن میں ‘‘برانڈ پاکستان’’ مہم کا آغاز کردیا گیا، مشہور ریڈ بسوں پر خوبصورت تصاویر آویزاں کردی گئیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے ایک برطانوی پاکستانی کاروباری کمپنی ون ہومز )ONE HOMES( کے تعاون سے لندن کی مشہور ڈبل ڈیکر ریڈ بسوں پر ایک میگا برانڈ پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے۔

برانڈ پاکستان مہم ہائی کمیشن کی پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے، تقریباً 100 ڈبل ڈیکر بسیں پاکستان کی تاریخی یادگار اور سیاحتی مقامات کی شاندار تصاویر کے ساتھ اس کی متنوع ثقافت، تاریخ کا اظہار کرتی ہیں۔

بسوں پر آویزں تصاویر میں اسلام آباد مونومنٹ، مشہور پہاڑی چوٹی کے ٹو، بادشاہی مسجد سیاحتی مقامات، ایکسپو سینٹر دبئی اور پاکستان میں تیار ہونیوالے 3 ورلڈ کپ فٹ بال کی شاندار تصاویر شامل ہیں۔

یہ مہم لندن کے مصروف ترین راستوں پر چلائی جائے گی جن میں آکسفورڈ اسٹریٹ، ایج ویئر روڈ، پکاڈیلی سرکس اور لندن کے مشہور ہیروڈز اسٹورز شامل ہیں، جہاں اس مہم کے دوران 10 ملین سے زائد افراد کی جانب سے دیکھے جانے کی اُمید ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست کا مہینہ لندن میں سیاحت کا سب سے بڑا موسم ہوتا ہے اور اس لئے پاکستانی ثقافت، تاریخ اور سیاحت کی صلاحیت کو اس کے دلکش مناظر اور دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ دکھانے کا بہترین وقت ہے کیونکہ دنیا کے سیاحوں، کوہ پیماؤں اور ثقافت کے دلدادہ افراد کیلئے پاکستان میں نایاب پُرکشش مقامات ہیں۔

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ONE HOMES کے عاقب حسن کا لندن میں مہم شروع کرنے میں ہائی کمیشن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ برانڈ پاکستان مہم پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت، قدیم تاریخ، ثقافتی تنوع پاکستان کے امیج کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

پاکستان

لندن

75th independence day

75 ANNIVERSARY OF PAKISTAN

Tabool ads will show in this div