سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم نامہ جاری کردیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کی ہدایت کی تھی۔ اعلامیے کے مطابق یہ حکم نامہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی معیشت اور عوام کی مدد کے عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ قطر مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرے گا۔

قطری حکام کی جانب سے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، قطرکی سرمایہ کاراتھارٹی کم سےکم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائےگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلیے وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، جس میں قطر نے پاکستان میں فوری طور پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔

investment

SAUDIA ARABIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div