عمران خان کی دفعہ 144 کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود 20 اگست کو شہباز گل کے حق میں ریلی نکال کر سڑک بلاک کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار کے مچلکوں پر 7 ستمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔