شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پہ بنایا گیا، درخواست

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان پر مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پہ بنایا گیا۔

بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اپنے وکلاء کے ذریعے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔

شہباز گل نے وکیل فیصل چوہدری اور دیگر لیگل ٹیم کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پہ بنایا گیا ہے، اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر اس کے کچھ حصے ایف آئی آر میں شامل کئے گئے ہیں۔

شہبازگل نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ میں اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں، امریکا اور یورپ کی درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہے، میرے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔

شہبازگل نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا کیا جائے، مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

Shehbaz Gill

Shehbaz Gill case

Tabool ads will show in this div