وزیر اعظم شہباز شریف بھی قطر کا ‘974 فٹ بال اسٹیڈیم’ کے مداح

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کے دوران فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم 974 کا دورہ بھی کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کے دوران فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم 974 کا دورہ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ “اسٹیڈیم 974” کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال “الریحلہ” فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ پاکستان کے لیے بہت خاص

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکیورٹی کے فرائض پاک فوج سرانجام دے گی۔

اس کے علاوہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال بھی پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

974 فٹ بال اسٹیڈیم کیا ہے؟

974 فٹ بال اسٹیڈیم کو ورلڈ کپ 2022 کے لئے خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

قطر کا انٹر نیشنل کال ڈائلنگ کوڈ +974 ہے، اسی مناسبت سے اس کی تیاری میں بحری جہازوں کے 974 کنٹینرز استعمال کئے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم میں بیک وقت 40 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اسے تعمیر 3 سال سے بھی کم وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div