پانی چوروں کیخلاف کارروائی ناکام، مافیا کے حملے میں 2 افراد زخمی

واٹر بورڈ کی ٹیم نے ایوب گوٹھ گلشن معمار میں کارروائی کی
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل کی ایوب گوٹھ گلشن معمار میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی ناکام ہوگئی، مافیا کے کارندوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل کی ایوب گوٹھ گلشن معمار میں کارروائی ناکام ہوگئی، مین لائن سے پانی چوری کرنیوالے مافیا کیخلاف آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی مافیا کے کارندوں نے واٹر بورڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی چور مافیا کے حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء ساتھی سمیت زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی چور مافیا کے کارندوں نے رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں بورڈ کے اہلکاروں پر تشدد کیا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی چور مافیا کے حملے کی وجہ سے اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم بغیر آپریشن کے واپس آگئی۔

کراچی

WATER AND SEWERAGE BOARD KARACHI

Tabool ads will show in this div