بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان
کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی نے دھرنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعيم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر جماعت آج شام 6 بجے شاہراہ قائدین پر دھرنادیا جائے گا۔
ميڈيا سے گفتگو میں حافظ نعيم الرحمان کا کہنا تھا کہ آخر کس بنيادپرکراچی ميں بلدياتی اليکشن ملتوی کياگيا، کراچی میں ابھی اين اے245 کا اليکشن ہوا ہے۔
حافظ نعيم الرحمان کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن، سندھ حکومت اور ديگر ادارے ملے ہوئے ہيں، اليکشن کميشن اورسندھ حکومت مرضی کے نمائندے چاہتے ہيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کا بيڑاغرق ہوگياہے،بائيک چلانا،پيدل چلنامشکل ہے، سياسی ايڈمنسٹريٹر لاکر بٹھاديا گيا ہے،کرپشن اورلوٹ مارہے اور سيوريج کی لائنيں برساتی نالوں ميں ڈالی ہوئی ہيں۔
حافظ نعيم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اميد ہوئی کہ بلدياتی اليکشن ہوں گے،جماعت اسلامی کاميئر آئے گا، لوگوں کا اتفاق ہے کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کاحل ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش اور اندرون سندھ سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔ شہرقائد سمیت سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔