ماہانہ کےبعد اب سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ؛ عوام پر 94 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر 94 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ملک کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے مجموعی طور پر 94 ارب روپے کی وصولی کی درخواست کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا (NEPRA) سے کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس اور نقصانات کی مد میں صارفین سے وصولی کی درخواست کی ہے۔
آئیسکو نے 8 ارب 73 کروڑ، لیسکو نے 17 ارب 81 کروڑ روپے، گیپکو نے 9 ارب 25 کروڑ ، فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ ، میپکو نے 19 ارب 53 کروڑ ، پیسکو کی 12 ارب 27 کروڑ روپے ، حیسکو 5 ارب 30 کروڑ ، ٹیسکو نے 3 ارب 70 کروڑ روپے ، کیسکو نے 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو نے 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی ہے۔ درخواست پر نیپرا 6 ستمبر کو سماعت کرے گا۔